جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی کی قونصل، ڈیگمار ٹراب-ایونز نے پاکستان آئی بینک سوسائٹی (پی ای بی ایس) ہسپتال میں ایک جدید وائی اے جی لیزر مشین کا افتتاح کردیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے صدرقاضی ساجد علی ، انتظامی کمیٹی کے اراکین، پی ای بی ایس ہسپتال کے ماہرینِ امراضِ چشم اور مریض بھی موجود تھے، یہ مشین کراچی میں قائم وفاقی جمہوریہ …
جرمن قونصلیٹ کی جانب سے پی ای بی ایس ہسپتال کو وائی اے جی لیزر مشین کا عطیہ

مزید خبریں
کراچی۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی کی قونصل، ڈیگمار ٹراب-ایونز نے پاکستان آئی بینک سوسائٹی (پی ای بی ایس) ہسپتال میں ایک جدید وائی اے جی لیزر مشین کا افتتاح کردیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے صدرقاضی ساجد علی ، انتظامی کمیٹی کے اراکین، پی ای بی ایس ہسپتال کے ماہرینِ امراضِ چشم اور مریض بھی موجود تھے، یہ مشین کراچی میں قائم وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔
اس نئے اضافے سے پی ای بی ایس ہسپتال کے آئی یونٹ (شعبہ امراضِ چشم) کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی اور مریض وائی اے جی لیزر مشین کی جدید اور بہتر تکنیکی خصوصیات سے مستفید ہو سکیں گے۔پی ای بی ایس نے اس قابل قدر تعاون پر جرمن قونصلیٹ کا شکریہ ادا کیا، یہ اقدام صحت کی دیکھ بھال اور سماجی خدمات کے شعبوں میں جرمنی اور پاکستان کی دوستی اور تعاون کا عکاس ہے۔







