وزیرصحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمٰن کی زیر صدارت سروائیکل کینسرکی روک تھام کے حوالے سے صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کو منعقدہ اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں اوربین الاقوامی معاون اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی
وزیرصحت خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سروائیکل کینسرکی روک تھام کے حوالے سے صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):وزیرصحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمٰن کی زیر صدارت سروائیکل کینسرکی روک تھام کے حوالے سے صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کو منعقدہ اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں اوربین الاقوامی معاون اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نومبرمیں شروع ہونے والی مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کا مقصد ویکسینیشن کےذریعے بچیوں کواس مرض سے محفوظ بنانا ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے محکمہ صحت کے حکام کو سروائیکل کینسر سے متعلق وسیع پیمانے پرآگاہی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مرض کو بچیوں اورخواتین کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ماہ نومبرکے دوران ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں آگاہی کو زیادہ ترجیح دی جائے ۔
صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیرنہایت اہم ہیں خصوصاً کینسرجیسے امراض میں خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وقت پرحفاظتی تدابیراپنا کرپیچیدہ بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔








