استور (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان اسمبلی رانا فرمان علی نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، مختلف اہم امور اور بالخصوص ضلع استور سے متعلق انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
استور ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ملاقات، استور کے انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
استور ،08 اکتوبر (اے پی پی): استور (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان اسمبلی رانا فرمان علی نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، مختلف اہم امور اور بالخصوص ضلع استور سے متعلق انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ضلع استور میں عوام کو درپیش مسائل، انتظامی امور، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر استور میں سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی، عوامی مسائل کے بروقت ازالے اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا فرمان علی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو استور کے مختلف انتظامی اور عوامی نوعیت کے معاملات سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے استور سمیت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے متعلقہ امور پر ضروری اقدامات اور انتظامی معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








