سکھر شہر میں وزیر اعظم پیٹرول سبسڈی کی فراہمی ، پمپ پر 24 گھنٹے سہولت

وزیراعظم پیٹرول سبسڈی سے سکھر کے شہری مستفید، پی ایس او پمپ پر 24 گھنٹے سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔وزیراعظم پیٹرول سبسڈی سے سکھر کے شہریوں کی بڑی تعداد فائدہ اٹھا رہی ہے

سکھر۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم پیٹرول سبسڈی سے سکھر کے شہری مستفید، پی ایس او پمپ پر 24 گھنٹے سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔وزیراعظم پیٹرول سبسڈی سے سکھر کے شہریوں کی بڑی تعداد فائدہ اٹھا رہی ہے۔ پی ایس او پمپ انتظامیہ کے مطابق عوام کو وزیراعظم پیٹرول سبسڈی کے حصول کے لیے 24 گھنٹے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے پمپ کی سائیڈ پر خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو ٹوکن کی فراہمی کا عمل تیز اور شفاف انداز میں سستا پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، سبسڈی کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے والے شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے انتظامیہ اور اسٹاف 24 گھنٹے موجود رہتا ہے، سکھر میں پی ایس او پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سبسڈی کے حصول کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے

اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ٹوکن کے اجراء سمیت دیگر مراحل کو آسان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر 5 لیٹر پیٹرول پر 500 روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی تھی، تاہم عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سبسڈی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب موٹر سائیکل سواروں کو ہفتہ وار بنیاد پر 500 روپے تک کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، یعنی موٹر سائیکل سوار ایک ہفتے کے دوران پٹرول پمپ سے جتنا بھی پیٹرول حاصل کریں، انہیں مقررہ حد تک 500 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمپ پر اس نئے طریقہ کار پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔

مزید خبریں