محکمہ جنگلی حیات کی غیرقانونی نیٹنگ اور جنگلی پرندوں کی پکڑدھکڑ کے خلاف کارروائیاں جاری، 9 شکاری گرفتار، 25 سو سے زائد ممولے اور ابابیلیں بازیاب کرلی گئیں
لاہورمیں جنگلی پرندوں کی غیرقانونی نیٹنگ کرنے والوں سمیت فالکن اور بٹیر کے 9شکاری گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات کی غیرقانونی نیٹنگ اور جنگلی پرندوں کی پکڑدھکڑ کے خلاف کارروائیاں جاری، 9 شکاری گرفتار، 25 سو سے زائد ممولے اور ابابیلیں بازیاب کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرز لاہورنے لاہور شہر کے مضافاتی علاقے رائے ونڈ سے معصوم جنگلی پرندوں ممولوں اور ابابیلوں کی غیرقانونی نیٹنگ میں مصروف 3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 25سو سے زائد جنگلی پرندے ،3موٹر سائیکلز ،2جال معہ بمبوپولز برآمد کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جارہی ہیں۔اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر اوکاڑہ سرفراز حسین نے فالکن کے غیرقانونی شکارمیں ملوث 2شکاریوں کو گرفتار کرکے ان سے 2نیٹنگ گیئرزضبط کئے اور ان کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہے۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر پاکپتن محمد اسد نے بٹیر نیٹنگ میں ملوث ایک ملزم گرفتارکرکے اس سے ایک نیٹنگ گیئرضبط کرلیا اور 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔وائلڈلائف رینجرز ملتان اور خانیوال نے ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ملتان ریجن زاہد علی کی سربراہی میں بٹیر نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آردرج کراد ی۔ ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر بہاولپور ریجن مجاہد کلیم نے بہاولنگر اور رحیم یارخان میں بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ کرنیوالے 2ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے ان سے 2نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروادی جبکہ ایک اور کارروائی میں بٹیر کے 2نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔








