سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان نے مختلف علاقوں میں گیس چوری، غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیوں کے دوران 7 میٹر منقطع کر دیئے۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے کارروائیوں کے دوران 65 مقامات کی چیکنگ کی اور سات میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر …
سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی کارروائیاں ،کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر 7 میٹر منقطع

مزید خبریں
ملتان۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان نے مختلف علاقوں میں گیس چوری، غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیوں کے دوران 7 میٹر منقطع کر دیئے۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے کارروائیوں کے دوران 65 مقامات کی چیکنگ کی اور سات میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیئے گئے۔
اس موقع پر جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا ہے کہ صارفین کی جان و مال کی حفاظت ادارے کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ گیس استعمال کرنے سے قبل یہ ضرور تسلی کر لیں کہ کہیں گیس کی بو تو محسوس نہیں ہو رہی۔ اگر کسی بھی قسم کی گیس کی بو محسوس ہو تو فوری طور پر تمام کھڑکیاں اور دروازے کھول دیں اور گیس یا بجلی سے چلنے والے کسی بھی آلے کو ہرگز آن نہ کریں۔
جنرل منیجر نے واضح کیا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔







