لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے مطلع جزوی طورابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے، تا ہم دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے مطلع جزوی طورابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے، تا ہم دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوںمیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش /ژالہ باری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش منڈی بہائوالدین میں 43 ملی میٹر، بھکر 34، چکوال 26، ٹوبہ ٹیک سنگھ 19، ساہیوال 15، لیہ، جھنگ، بہاولنگر اور خانیوال 13، گجرات 12، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 08، سٹی 02)، فیصل آبا اور جوہرآباد میں 06، کوٹ ادو 05، قصور 05، سرگودھا، مری اور اٹک میں 02 جبکہ لاہورایئرپورٹ 02 پرملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19اور زیادہ سے زیادہ27سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح65فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح81فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز سکس ڈی ایچ اے میں 92،برکی روڈ62،اے آر سی لاہور73،ماڈل ٹائون 88، ایئر واچ پاکستان107،عسکری ٹین54، پیرا گائون سٹی124اور علامہ اقبال ٹائون میں 57ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔