لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بارش، ایم ڈی کی واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بارش کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ترجمان کے مطابق وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات دیں۔

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بارش کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ترجمان کے مطابق وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات دیں۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رکھا اور بجلی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل اور سکرینوں کو صاف رکھا جائے،تمام ٹائون ڈائریکٹرز اپنے ٹائونز کی مکمل مانیٹرنگ رکھیں ۔

ترجمان کے مطابق ہفتہ کے روز جوبلی ٹائون میں4.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ نشتر ٹائون ڈسپوزل 3.8 ملی میٹر، کاہنہ ایس ڈی او آفس3.4 ملی میٹر، نشتر ٹائون ڈائریکٹر آفس 1.8 ملی میٹر، اقبال ٹائون ایس ڈی او آفس 1.4 ملی میٹر اور جوہر ٹائون ایس ڈی او آفس میں1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 1 ملی میٹر، گلشنِ راوی میں1 ملی میٹر، گارڈن ٹائون علی بلاک میں1 ملی میٹر اور ٹھوکر نیاز بیگ میں1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اپر مال اور سمن آباد ایس ڈی او آفس میں 0.8، 0.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 0.5 ملی میٹر، لکشمی چوک، مغلپورہ ایس ڈی او آفس، تاج پورہ ایس ڈی او آفس، پانی والا تالاب، فروخ آباد اور سگیان میں 0.4، 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اسی طرح جیل روڈ، چوک ناخدا، شادی پورہ، شاہدرہ، شاد باغ ڈسپوزل، اسلام پورہ بازار، واسا صدیق پورہ سنٹر اور تاج باغ ڈسپوزل پر 0.2، 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔