ایس ای میپکو رحیم یارخان عبدالحفیظ بھٹی، ایکسیئن اقبال حسین بھٹو اور ایس ڈی او حسیب احمد بھائیو کی زیر قیادت میپکو اور ڈی ایس یو نے سب ڈویژن احمد پور لمہ میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔
بجلی چوری اور نادہندگی کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا ایس ای میپکو رحیم یارخان

مزید خبریں
صادق آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):ایس ای میپکو رحیم یارخان عبدالحفیظ بھٹی، ایکسیئن اقبال حسین بھٹو اور ایس ڈی او حسیب احمد بھائیو کی زیر قیادت میپکو اور ڈی ایس یو نے سب ڈویژن احمد پور لمہ میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔
رینجرز اور پنجاب پولیس کے ہمراہ کیے گئے اس مشترکہ آپریشن میں فیلڈ عملے کے سینئر لائن سپرنٹنڈنٹ محمد خان کلہوڑو، ایل ایس سیف الرحمٰن اور میٹر انسپکٹر چوہدری محمد اشرف نے بھرپور حصہ لیا۔ٹیم نے 8 مقامات پر چھاپے مار کر 9 لاکھ 81 ہزار روپے کے واجبات پر نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 8 رننگ میٹرز اور 1 سائٹ سے مین پی وی سی کیبل اتار کر ضبط کر لی، جبکہ موقع پر 50 ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور نادہندگی کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔








