پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1374ٹریفک حادثات میں 26افراد جاں بحق اور1603زخمی ہوئے ۔اتوار کو ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1374ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 747افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا
پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1374ٹریفک حادثات ،26افراد جاں بحق ،1603زخمی ہوئے ،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1374ٹریفک حادثات میں 26افراد جاں بحق اور1603زخمی ہوئے ۔اتوار کو ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1374ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 747افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا
جبکہ856معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 926ڈرائیورز،75کم عمرڈرائیور، 535مسافراور168پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق 265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت353متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان 71حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورگوجرانوالہ56حادثات میں61متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔








