پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ٹیم سیریز میں اپنی برتری مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اترے گی، قومی ٹیم نے دوسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا ہے۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ٹیم سیریز میں اپنی برتری مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اترے گی، قومی ٹیم نے دوسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا ہے۔
کپتان صاحبزادہ فرحان اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کا 50واں میچ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ دوسرے میچ میں کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔







