اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی (ایس این جی پی ایل) کو گزشتہ مالی سال کے دوران 8 ہزار 615 ملین روپے کا ریکارڈ بعداز ٹیکس منافع کا ہوا ہے۔یہ بات کمپنی کی 53ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کہی گئی ہے۔ ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سعید مہدی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ اس میں …
سوئی ناردرن کو گزشتہ مالی سال کے دوران 8615 ملین روپے کا ریکارڈ منافع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی (ایس این جی پی ایل) کو گزشتہ مالی سال کے دوران 8 ہزار 615 ملین روپے کا ریکارڈ بعداز ٹیکس منافع کا ہوا ہے۔یہ بات کمپنی کی 53ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کہی گئی ہے۔ ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سعید مہدی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ اس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کے علاوہ انتظامیہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پہلی مرتبہ کمپنی کو 8 ہزار 615 ملین روپے کا ریکارڈ بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا اور فی حصص آمدنی 13.58روپے ریکارڈ کی گئی۔اجلاس میں شیئرز ہولڈرز کو فی حصص 6روپے کیش ڈیویڈنڈ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔








