مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے غیر منظم استعمال سے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ سال اے آئی کی مدد سے کیے جانے والے سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔
آئندہ سال اے آئی کی مدد سے کیے جانے والے سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا، بل گیٹس

مزید خبریں
واشنگٹن ۔12اکتوبر (اے پی پی):مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے غیر منظم استعمال سے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ سال اے آئی کی مدد سے کیے جانے والے سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ اگرچہ مصنوعی ذہانت کے قابو سے باہر ہونے کا خطرہ طویل مدت میں تشویش کا باعث ہے، تاہم فوری طور پر زیادہ خطرہ ان عناصر سے ہے جو مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر موجودہ اے آئی نظاموں کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ آئندہ سال مصنوعی ذہانت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ سائبر حملے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ سب سے بڑا خطرہ بدنیتی پر مبنی افراد کی جانب سے جدید اے آئی ماڈلز کے غلط استعمال میں ہے، خاص طور پر جب ان میں موجود حفاظتی کنٹرولز اور اقدامات ختم کر دیے جائیں۔بل گیٹس نے خبردار کیا کہ جدید ترین اے آئی ماڈلز تک غیر محدود رسائی کے نتیجے میں آئندہ سال خصوصاً سائبر سکیورٹی کے شعبے میں متعدد منفی اور غیر متوقع صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔







