امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین ایک ’انرجی سیز فائر‘ پر متفق ہو گئے ہیں۔ یعنی دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ کا روس اور یوکرین میں ’انرجی سیز فائر‘ کا دعویٰ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔12اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین ایک ’انرجی سیز فائر‘ پر متفق ہو گئے ہیں۔ یعنی دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ یہ جنگ بندی ’فوری طور پر‘ مؤثر ہو چکی ہے تاہم انھوں نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ابتدا میں اس اعلان پر حیرت کا اظہار کیا، لیکن بعد میں کہا کہ اگر ماسکو اس کی حمایت کرتا ہے تو ان کا ملک بھی اس کی حمایت کرے گا۔ولادیمیرزیلنسکی نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس سے گفتگو میں کہا کہ انرجی سیز فائر کی اطلاع ان کے لیے ’خبر‘ تھی، قبل ازیں انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کے حکام ’روس کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات کی واضح تفصیلات کے منتظر ہیں۔انھوں نے کہا کہ یوکرین روسی توانائی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ہم روس کی جانب سے بھی اسی طرح کی آمادگی کے منتظر ہیں۔






