جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے ڈبلیو 15 اسلام آباد ایونٹ کا دوسرا مرحلہ کل (منگل سے) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں 17 ممالک کی 31 کھلاڑی شرکت کریں گی، جن میں فرانس، چین، روس، ڈنمارک، میکسیکو، ازبکستان، جنوبی افریقا، نیدرلینڈز، کوریا، نیپال، جاپان، ہانگ کانگ، جرمنی، تھائی لینڈ، ترکیہ، جمہوریہ چیک اور پاکستان کی کھلاڑی …
اسلام آباد میں جنید فیملی فاؤنڈیشن ویمنز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے ڈبلیو 15 اسلام آباد ایونٹ کا دوسرا مرحلہ کل (منگل سے) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں 17 ممالک کی 31 کھلاڑی شرکت کریں گی، جن میں فرانس، چین، روس، ڈنمارک، میکسیکو، ازبکستان، جنوبی افریقا، نیدرلینڈز، کوریا، نیپال، جاپان، ہانگ کانگ، جرمنی، تھائی لینڈ، ترکیہ، جمہوریہ چیک اور پاکستان کی کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان کی 5 کھلاڑی عشنا سہیل، ماہین آفتاب قریشی، مہک کھوکھر، رو میسا ملک اور حاجرہ سہیل بھی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ کی سرپرستی جنید فیملی فاؤنڈیشن کر رہی ہے، جس کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس کے فروغ اور ترقی میں مدد مل رہی ہے۔ اس ایونٹ سے مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرنے اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل (ریٹائرڈ) سمیت پی ٹی ایف انتظامیہ نے ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خواتین کی ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لیے تعاون پر جنید فیملی فاؤنڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔چیمپئن شپ کے مین ڈرا کے مقابلے کل صبح 10 بجے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔








