فیصل آباد پولیس نے منشیات کا دھندہ کرنے والی ملزمہ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ، پولیس نے ملزمہ کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی
فیصل آباد پولیس کی کارروائی ، منشیات کا دھندہ کرنے والی ملزمہ گرفتار

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے منشیات کا دھندہ کرنے والی ملزمہ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ، پولیس نے ملزمہ کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ ٹھیکری وآلہ پولیس نے کارروائی کرکے منشیات کا دھندہ کرنے والی ملزمہ عائشہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ سے 1 کلو 800گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔ایس ایچ او صدر تھانہ ٹھیکریوالہ محمد افضال نے ملزمہ عائشہ کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔گرفتار ملزمہ سے سپلائی نیٹ ورک اور بیک ٹریک سورسز کے متعلق تفتیش جاری ہے۔








