احمدپورشرقیہ ،گزشتہ دو روز مختلف کاررائیوں میں 14ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکارروائیاں جاری ہیں،بہاولپور پولیس نے گزشتہ دوروز میں مختلف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 14ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب ،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔

احمد پور شرقیہ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکارروائیاں جاری ہیں،بہاولپور پولیس نے گزشتہ دوروز میں مختلف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 14ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب ،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید،ڈیر اور،صدرحاصل پوراورتھانہ ہیڈراجکاں،پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 185 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ اسی طرح تھانہ صدر احمد پور شرقیہ اور تھانہ ہیڈراجکاںپولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب03ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 910گرام کرسٹل آئس برآمدکرلی۔

جبکہ تھانہ تھانہ صدر یزمان ِ،تھانہ قائم پور اور تھانہ کوتوالی پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے کے مرتکب 03ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02عدد پسٹل 30بور اور01عدد پسٹل 9MMبرآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید انٹیروگیشن شروع کردی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب نے کہا کہ معاشرے کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے پاک کرنا بہاولپور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔\378