میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ بلوچ کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران ہسپتال کی او پی ڈی میں 10 ہزار 933 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 1,552 مریضوں کو داخل کرکے علاج فراہم کیا گیا۔ اس دوران ایمرجنسی میں 1,228 مریضوں کو طبی امداد دی گئی
2026 کے دوران ہسپتال کی او پی ڈی میں 10 ہزار 933 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 1,552 مریضوں کو داخل کرکے علاج فراہم کیا گیا,ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال گوادر

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ بلوچ کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران ہسپتال کی او پی ڈی میں 10 ہزار 933 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 1,552 مریضوں کو داخل کرکے علاج فراہم کیا گیا۔ اس دوران ایمرجنسی میں 1,228 مریضوں کو طبی امداد دی گئی، لیبارٹری میں 6,404 ٹیسٹ کیے گئے اور ملیریا کی 2,136 اسکریننگ کی گئیں جبکہ 200 الٹراساونڈ، 650 ایکسرے اور 50 ڈائیلاسز کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ بلڈ بینک میں 242 کیسز اندراج ھوئے ہیں ۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق شعبہ چشم میں 531 اور شعبہ امراضِ نسواں کی او پی ڈی میں 790 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
زچہ و بچہ کی نگہداشت کے سلسلے میں قبل از ولادت معائنے کے 499 اندراجات، بعد از ولادت نگہداشت کا ایک اندراج اور 38 زچگیوں کی رپورٹ درج کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ہیپاٹائٹس بی کی 562 اور ایچ آئی وی کی 16 اسکریننگز بھی کی گئیں، جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملیریا اسکریننگ میں 4 پی ایف، 74 پی وی ایک کیس درج کیا گیا ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ہنگامی طبی خدمات کی بہتری، ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور بیماریوں کی بروقت تشخیص کو ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا اور صحتِ عامہ کے معیار کو بہتر بنانا ہسپتال انتظامیہ کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔








