علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس ایبٹ آباد کے زیرِ انتظام ہزارہ ڈویژن کے تمام امتحانی مراکز میں امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے
ہزارہ ڈویژن میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس ایبٹ آباد کے زیرِ انتظام ہزارہ ڈویژن کے تمام امتحانی مراکز میں امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا کے دیگر امتحانی مراکز میں 12 اور 13 اکتوبر 2026 کو ہونے والے امتحانات بالترتیب 2 اور 3 نومبر 2026 تک ملتوی کر دئیے گئے ہیں، یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس ترجمان کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے امتحانی مراکز اس فیصلہ سے مستثنیٰ ہیں۔








