امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے معاہدے تک پہنچنے پر توجہ دیں
یوکرینی صدر کو تنازع کے حل کے لیے معاہدے پر توجہ دینی چاہیے،امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن ۔13اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے معاہدے تک پہنچنے پر توجہ دیں۔تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان اوہائیو روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔روس اور امریکا کے درمیان ڈیزل ایندھن سے متعلق معاہدے پر اپنی ہی جماعت کے بعض ریپبلکن ارکان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ باقی دنیا کے مفاد میں ہے اور عالمی توانائی کی منڈیوں پر اس کے بہت نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرینی صدرکو اس معاملے پر باتیں کرنے کے بجائے تنازع کے حل کے لیے معاہدے پر توجہ دینی چاہیے۔








