چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کہا ہے کہ چین ایپل سمیت دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کریں اور چینی طرز کی جدیدیت سے پیدا ہونے والے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
ایپل سمیت دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، چین

مزید خبریں
بیجنگ۔13اکتوبر (اے پی پی):چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کہا ہے کہ چین ایپل سمیت دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کریں اور چینی طرز کی جدیدیت سے پیدا ہونے والے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روزبیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایپل انک کے ایگزیکٹو چیئرمین ٹم کک سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر موثر عمل درآمد اور باہمی احترام، انصاف اور مساوی مفادات کی بنیاد پر چین اور امریکا کے درمیان تعمیری سٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کا قیام دونوں ممالک اور عالمی معیشت کے استحکام و ترقی کے لیے مفید ہے،اس سے کثیرالقومی کمپنیوں کو بھی کاروبار کے لیے سازگار ماحول میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین ایپل سمیت دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کریں اور چینی طرز کی جدیدیت سے پیدا ہونے والے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ایپل انک کے ایگزیکٹو چیئرمین ٹم کک نے چین میں ایپل کی طویل مدتی ترقی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کاروباری برادری کے درمیان رابطے کے لیے پل کا کردار ادا کرے گی اور امریکا چین اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی میں مزید کردار ادا کرے گی۔








