پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول نوشہرہ ،چارسدہ ،مردان ،صوابی ،بونیر اورسوات میں وقفے وقفےسے بارش کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری،سردی کی شدت میں اضافہ

مزید خبریں
پشاور۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول نوشہرہ ،چارسدہ ،مردان ،صوابی ،بونیر اورسوات میں وقفے وقفےسے بارش کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے جس سے موسم خوشگوار اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔پشاور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کے باعث شہر کے مختلف نشیبوں علاقے زیرآب آگئے ہیں ،ان علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں پانی نکالنے، کیچڑ اورصفائی ستھرائ کاکام جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن تک بارش کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔








