راولپنڈی ،ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر ِاہتمام ہمدرد مرکز راولپنڈی میں یومِ شہادت شہید حکیم محمدسعید ؒ کی مناسبت سے اجلاس

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر ِاہتمام ہمدرد مرکز راولپنڈی میں یومِ شہادت شہید حکیم محمدسعید ؒ کی مناسبت سے ہمدرد نونہال اسمبلی و ہمدرد شوریٰ کا مشترکہ اجلاس”ایک چراغ جو آج بھی روشن ہے“ کے موضوع پر منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی ایگزیکٹیوڈائریکٹر ادارہ فروغ قومی زبان ڈاکٹر راشد حمید تھے

راولپنڈی۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر ِاہتمام ہمدرد مرکز راولپنڈی میں یومِ شہادت شہید حکیم محمدسعید ؒ کی مناسبت سے ہمدرد نونہال اسمبلی و ہمدرد شوریٰ کا مشترکہ اجلاس”ایک چراغ جو آج بھی روشن ہے“ کے موضوع پر منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی ایگزیکٹیوڈائریکٹر ادارہ فروغ قومی زبان ڈاکٹر راشد حمید تھے قومی صدر ہمدرد فاؤنڈیشن سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید حکیم محمد سعیدؒ جیسی عظیم شخصیات وقت کے ساتھ ماضی کا حصہ نہیں بنتیں بلکہ ان کے افکار آنے والے زمانوں کے لئے روشن حوالہ بن جاتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی علم کی ترویج،انسانیت کی خدمت،صحت کے فروغ،قوم کی کردار سازی اور وطن کی تعمیر کے لئے وقف کر دی ان کے افکار میں نئی نسلوں کے لیے ایسا پیغام پوشیدہ ہے جو ہر دور میں معنویت بر قرار رکھتا ہے شہید حکیم محمد سعیدؒ کا یقین تھا کہ کسی قوم کا اصل سرمایہ اس کی نئی نسل ہوتی ہے شہید پاکستا ن حکیم محمد سعید ؒ کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہوئے ہم اس عز م کی تجدید کرتے ہیں کہ علم،کردار،خدمت ِخلق اور حب وطن کے ان اصولوں کو محض الفاظ تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ انہیں اپنے عمل کا حصہ بنائیں گے اور حکیم محمد سعید ؒ کے روشن مشن کو نئی نسل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

مہمان خصوصی ڈاکٹر راشد حمید، اسپیکر ہمدرد شوریٰ امتیاز حیدر اور اراکین ِ شوریٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید ِپاکستان حکیم محمد سعیدؒکی وطن عزیز کے لئے گرا ں قدر خدمات ہیں آپ ایک عظیم مفکر،بہترین معالج اوربے لوث خدمت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے آپ کے کارنامے آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی اورروشن چراغ ہیں شہید حکیم محمد سعیدؒ نے مدینتہ الحکمہ،ہمدردولیج اسکول،ہمدردپبلک اسکول اورہمدردیونیورسٹی قائم کی آپ ؒ نے وطن عزیز کے نوجوانوں کو مستقبل کا معمار قرار دیا 17 اکتوبر 1998 ء کو چند ناعاقبت نا اندیش ملک دشمنوں اور انسانیت دشمنوں نے حکیم سعید ؒ کو شہید کر دیا اور ایک محب وطن،درد مند دل رکھنے والے شخص کو عوام سے چھین لیاگیا آپؒ کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے دیگردانشوروںپروفیسرنیازمحمدعرفان،پروفیسرڈاکٹرریاض احمد، نعیم اکرم قریشی،طارق شاہین،سلمیٰ قاصراورڈاکٹرفرحت عباس شامل تھے نونہال اسمبلی میں راولپنڈی اسلام آباد کے اسکولوں کے طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنی تقاریر کے ذ ریعے شہیدحکیم محمد سعید ؒکی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی زونل ہیڈ ہمدرد فاونڈیشن راولپنڈی امان اللہ نیازی نے مہمان خصوصی کے ہمراہ نمایاں کارکردگی والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی اختتام پر دعائے سعید پیش کی گئی اور والدین اساتذہ اور نونہالوں کی تواضع ہمدرد کے مختلف مشروبات سے کی گئی۔