کمشنر سکھر کی زیر صدارت اجلاس ، روہڑی و نارا کینال کی بیوٹیفکیشن اور پبلک پارک منصوبے کا جائزہ لیا گیا

کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کی زیرِ صدارت روہڑی اور نارا کینال کی بیوٹیفکیشن اور شہید ذوالفقار علی بھٹو پبلک پارک کی تعمیر سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

سکھر۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کی زیرِ صدارت روہڑی اور نارا کینال کی بیوٹیفکیشن اور شہید ذوالفقار علی بھٹو پبلک پارک کی تعمیر سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ منگل کو جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں روہڑی اور نارا کینال کے اطراف بیوٹیفکیشن اور عوامی پارک کی تعمیر کے لیے مجوزہ مقام، درپیش انتظامی امور اور متعلقہ محکموں کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ روہڑی اور نارا کینال کے قریب مجوزہ منصوبے کے لیے متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل نہ ہونے اور محکمہ زراعت، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعتراضات کے باعث پارک کی تعمیر کے لیے متبادل مقام کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وومن یونیورسٹی کے سامنے واقع تقریباً 10 ایکڑ خالی اراضی پر منصوبے کی منتقلی تجویز کی گئی ہے۔

مزید خبریں