سی پی او اختر فاروق نے ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر کے ہمراہ شیر شاہ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا
سی پی او اختر فاروق کا ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر کے ہمراہ رحمان بابا ایکسپریس کے حادثے کی جگہ کا دورہ

مزید خبریں
ملتان۔13 اکتوبر (اے پی پی):سی پی او اختر فاروق نے ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر کے ہمراہ شیر شاہ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کی متعدد بوگیاں الٹنے کے واقعے کے بعد ملتان پولیس کے افسران اور اہلکار امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر متاثرہ مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
سی پی او اختر فاروق نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ مسافروں اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور امدادی سرگرمیوں میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنایا جائے







