الفابیٹ کی ذیلی کمپنی گوگل نے دنیا بھر میں ڈویلپرز اور کاروباری اداروں کے لیے اپنا مصنوعی ذہانت کا ماڈل ’’جیمنائی 4 آرگن‘‘ متعارف کرا دیا
گوگل کا ڈویلپرز اور کاروباری اداروں کے لیے جیمنائی 4 آرگن اے آئی ماڈل متعارف

مزید خبریں
واشنگٹن ۔14اکتوبر (اے پی پی):الفابیٹ کی ذیلی کمپنی گوگل نے دنیا بھر میں ڈویلپرز اور کاروباری اداروں کے لیے اپنا مصنوعی ذہانت کا ماڈل ’’جیمنائی 4 آرگن‘‘ متعارف کرا دیا ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام نے گوگل کے حوالے سے بتایا کہ یہ ماڈل پیچیدہ اور متعدد مراحل پر مشتمل کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے خاص طور پر گہرے تجزیے اور پیچیدہ کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس کے استعمال کے شعبوں میں کوڈنگ، مالیات، قانون، سائبر سکیورٹی اور سائنس شامل ہیں۔ یہ ماڈل خودمختار اے آئی ایجنٹس تیار کرنے کی خواہش مند کمپنیوں کے لیے کم لاگت کا متبادل فراہم کرتا ہے۔







