آسٹریلوی بیٹر میٹ رینشا نے جنوبی افریقہ کیخلاف 196ویں پوزیشن سے مشترکہ طور پر 49 ویں پوزیشن پر ترقی حاصل کرلی
آسٹریلوی بیٹر میٹ رینشا نے جنوبی افریقہ کیخلاف 196ویں پوزیشن سے مشترکہ طور پر 49 ویں پوزیشن پر ترقی حاصل کرلی

مزید خبریں
لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں آسٹریلوی بیٹر میٹ رینشا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ڈربن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت 196ویں پوزیشن سے مشترکہ طور پر 49 ویں پوزیشن پر ترقی حاصل کرلی،جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی چھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے بعد دو درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آ گئے۔
میٹ رینشا نے جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ میں پہلی اننگز میں190 اور دوسری اننگز میں82 رنز بناکر آسٹریلیا کی 214 رنز سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کارکردگی کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے ریان رکلٹن کے ساتھ مشترکہ طور پر49 ویں نمبر پر آگئے۔
رکلٹن دونوں اننگز میں صفر اور دو رنز بنانے کے باعث12 درجے تنزلی کا شکار ہوئے۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم بھی چار درجے بہتری کے بعد 14ویں سے دسویں نمبر پر آگئے۔انہوں نے دوسری اننگز میں چھ گھنٹے تک آسٹریلوی بولرز کا مقابلہ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے۔دوسری جانب جوش ہیزل ووڈ نے جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں49 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں،جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔








