سعودی ولی عہد سے عراقی وزیر اعظم کی ملاقات، علاقائی صورتِ حال، خطے کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے مربوط کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا ریاض ۔15اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق کے وزیراعظم علی الزیدی نے ملاقات کی جس دوران علاقائی صورتِ حال، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے مربوط کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس پی اے …

مزید خبریں
سعودی ولی عہد سے عراقی وزیر اعظم کی ملاقات، علاقائی صورتِ حال، خطے کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے مربوط کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا
ریاض ۔15اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق کے وزیراعظم علی الزیدی نے ملاقات کی جس دوران علاقائی صورتِ حال، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے مربوط کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک سفارتی رابطے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں علاقائی صورتِ حال، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے مربوط کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔عراقی وزیراعظم نے عراق کی جانب سے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مملکت میں اہم مقامات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی اور انہیں علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عراق اپنی سرزمین کو مملکت یا خطے کے دیگر ملکوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
عراقی وزیراعظم نے اچھی ہمسائیگی، سعودی عرب اور خطے کے دیگر ملکوں کی خود مختاری کے احترام کے حوالے سے بغداد کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عراقی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مواقع کا بھی جائزہ لیا۔سعودی ولی عہد نے دیگر شعبوں کے علاوہ عراق کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو وسعت دینے کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔








