سعودی عرب کے خلاف حملوں کے لیے عراق لانچ پیڈ نہیں بنے گا، عرا ق
سعودی عرب کے خلاف حملوں کے لیے عراق لانچ پیڈ نہیں بنے گا، عرا ق

مزید خبریں
ریاض ۔15اکتوبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےریاض میں عراق کے وزیراعظم علی الزیدی کا خیرمقدم کیا۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک سفارتی رابطے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتِ حال، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقی وزیراعظم نے عراق کی جانب سے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مملکت میں اہم مقامات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی اور انہیں علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عراق اپنی سرزمین کو مملکت یا خطے کے دیگر ملکوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔








