انڈونیشیا میں جنگلات میں آگ لگنے کے مقدمات میں پام آئل کی 9 کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا
انڈونیشیا میں جنگلات میں آگ لگنے کے مقدمات میں پام آئل کی 9 کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا

مزید خبریں
جکارتہ ۔15اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا کی پولیس نے سماٹرا اور کلیمانتن میں جنگلات اور اراضی میں آگ لگنے کے واقعات کے سلسلے میں پام آئل کی 9 کمپنیوں کو ذمہ دارٹھہرا دیا ،ان واقعات میں 25 ہزار 600 ہیکٹر رقبہ جل کر متاثر ہوا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق قومی پولیس کے ماحولیاتی جرائم یونٹ کے سینئر اہلکار پِپٹ سوبیانتو نے بتایا ہے کہ کمپنیوں کے خلاف مقدمات 98 پولیس رپورٹس کی بنیاد پر قائم کیے گئے ہیں، تاہم ان کمپنیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔پولیس نے الگ سے 273 رپورٹس کے تحت تقریباً 5 ہزار 158 ہیکٹر اراضی پر آگ لگنے کے واقعات میں 223 افراد کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔
سب سے زیادہ 65 ملزمان صوبہ ریائو، 48 جنوبی سماٹرا اور 39 وسطی کلیمانتن میں نامزد کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں خشک موسم کے دوران آگ لگنے کے واقعات معمول ہیں، تاہم رواں سال معمول سے زیادہ آتشزدگی کے باعث جنوب مشرقی ایشیا کے بعض علاقوں میں شدید دھوئیں کے باعث سموگ پھیل گئی ہے۔








