شمالی کوریا کا آبدوز سے داغے جانے والے سٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ۔15اکتوبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے اپنی مشرقی سمندری حدود میں آبدوز سے داغے جانے والے دو اقسام کے سٹریٹجک کروز میزائلوں کے تجربات کیے۔ شنہوا نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز یہ تجربات شمالی کوریا کی میزائل انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے۔ ان تجربات کا مقصد زیرِ آب جنگی نظاموں کی موجودہ عملی …

پیانگ یانگ۔15اکتوبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے اپنی مشرقی سمندری حدود میں آبدوز سے داغے جانے والے دو اقسام کے سٹریٹجک کروز میزائلوں کے تجربات کیے۔

شنہوا نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز یہ تجربات شمالی کوریا کی میزائل انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے۔

ان تجربات کا مقصد زیرِ آب جنگی نظاموں کی موجودہ عملی تیاری کا جائزہ لینا اور بحریہ کی سٹریٹجک ذمہ داریاں انجام دینے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔ ان تجربات کے ذریعے ملک کی جنگی صلاحیتوں کو موثر رکھنے والے دفاعی نظاموں کی اعلیٰ قابلِ اعتماد کارکردگی اور صلاحیت کا عملی مظاہرہ کرنا بھی مقصود تھا۔

مزید خبریں