گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور کے نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور کے نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک سانحہ ہے،انہوں نے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

گورنر نے متعلقہ حکام کو زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سکول کی چھت گرنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔