گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

مزید خبریں
گلگت۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جبکہ گلگت شہر، سکردو، ہنزہ اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔برفباری اور بارش کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
بارش کے باعث شہری علاقوں میں روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ سرد موسم نے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ دوسری جانب بابوسر ٹاپ پر برفباری کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی ہے۔میدانی علاقوں میں بارش کے باعث موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے۔ موسم کی اس تبدیلی سے خطے میں سردیوں کی آمد کا احساس نمایاں ہوگیا ہے۔







