انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 6 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کم ہوگئی

کراچی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی …

کراچی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.47 روپے سے گھٹ کر 110.41 روپے اور قیمت فروخت 110.57 روپے سے گھٹ کر 110.51 روپے ہوگئی۔ جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.30روپے سے گھٹ کر 110.20 روپے اور110.80روپے سے گھٹ کر 110.70 روپے ہوگئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply