کوہاٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع اورکزئی کے تھانہ غلجو کو دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
کوہاٹ پولیس نے دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا

مزید خبریں
پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):کوہاٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع اورکزئی کے تھانہ غلجو کو دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ ایاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم مینہ دین سکنہ ماموزئی ضلع اورکزئی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
گرفتار ملزم تھانہ غلجو ضلع اورکزئی کو دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔کوہاٹ پولیس کی جانب سے سنگین جرائم اور مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔







