وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسدادِ اسموگ مہم 27-2026کو مؤثر بنانے کے لئے مربوط اقدامات کیے جائیں، کمشنر سرگودھا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق انسدادِ سموگ مہم 27-2026کو مؤثر بنانے کے لئے مربوط اقدامات کیے جائیں ، سموگ کے تدارک کےلئے تمام متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کی روک تھام یقینی بنائی جائے ۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل سموگ و انوائرنمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سموگ …

سرگودھا۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق انسدادِ سموگ مہم 27-2026کو مؤثر بنانے کے لئے مربوط اقدامات کیے جائیں ، سموگ کے تدارک کےلئے تمام متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کی روک تھام یقینی بنائی جائے ۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل سموگ و انوائرنمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے جاری مہم 27-2026کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں انسدادِ سموگ اقدامات کو مؤثر بنانے، متعلقہ محکموں کے مابین رابطہ کاری بہتر کرنے اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ سموگ کے تدارک کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والے

ذرائع اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کے اسباب کی روک تھام کے لئے متعلقہ محکمے فیلڈ میں مؤثر نگرانی اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں۔ اجلاس میں محکمہ زراعت توسیع اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے انسدادِ سموگ مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ زرعی سرگرمیوں میں ماحول دوست طریقوں کے فروغ، فصلوں کی باقیات کوجلانےکی حوصلہ شکنی اورفضائی آلودگی میں کمی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری و دیہی علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ کےاقدامات کو مؤثر بنایا جائے، شجرکاری اور سبزہ بڑھانے کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور سموگ کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ سموگ مہم کے اہداف کے حصول کے لئے تمام محکموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائےگی۔

اجلاس میں چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ،پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی، ستھراپنجاب ایجنسیوں، محکمہ زراعت توسیع، محکمہ جنگلات، ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران نے شرکت کی۔