بی آر ٹی پشاور کے لیے تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل، تعداد 296 ہوگئی

پشاور۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی، مزید 27 بسیں آج صبح چمکنی ڈپو پہنچ گئیں، جس کے بعد بی آر ٹی کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوگئی ہے۔ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ 25 نئی بسیں پشاور پہنچی تھیں، اور آج مزید 27 بسوں کی آمد کے ساتھ تمام 52 نئی بسوں …

پشاور۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی، مزید 27 بسیں آج صبح چمکنی ڈپو پہنچ گئیں، جس کے بعد بی آر ٹی کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوگئی ہے۔ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ 25 نئی بسیں پشاور پہنچی تھیں، اور آج مزید 27 بسوں کی آمد کے ساتھ تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ نئی بسوں کی شمولیت سے مسافروں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ بسوں کی تعداد میں اضافے سے موجودہ سروس کو بہتر بنانے اور نئے روٹس شروع کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق سوشل میڈیا پر نئی بسوں کی نقل و حمل کی ویڈیوز کو گمراہ کن انداز میں پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کے برعکس نئی بسیں پشاور سے باہر نہیں لے جائی جا رہی تھیں بلکہ انہیں پشاور لایا جا رہا تھا۔ٹرانس پشاور کے مطابق تمام 52 نئی بسوں کی پشاور آمد سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔