کھیلتا پنجاب بڑھتا پنجاب پروگرام‘‘ کے تحت ضلع سرگودھا میں ابتک 50 ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے میگا سپورٹس ایونٹ ”کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب“ میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔
کھیلتا پنجاب بڑھتا پنجاب پروگرام‘‘کے تحت ضلع سرگودھا میں ابتک 50 ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
سرگودھا۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):’’کھیلتا پنجاب بڑھتا پنجاب پروگرام‘‘ کے تحت ضلع سرگودھا میں ابتک 50 ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے میگا سپورٹس ایونٹ ”کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب“ میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع سرگودھا میں ابتک50ہزارکھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کیجا چکی ہے، جبکہ ضلع کے لیے تین لاکھ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رجسٹریشن کا عمل 5 نومبر تک جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن مہم کو مزید تیز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط اقدامات کریں۔
انہوں نےکہاکہ سرکاری سکولوں اور کالجز میں آئندہ ہفتے ایک دن خصوصی رجسٹریشن ڈے کے طور پر مختص کیا جائے، تاکہ طلبہ کو موقع پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرکے انہیں کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لیے راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ ہدف کے حصول کے لیے تعلیمی اداروں اور متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ ضروری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے سرگودھا ڈویژن پنجاب بھر میں تیسرے جبکہ ضلع سرگودھا آٹھویں نمبر پر ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضیاء الحسن اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔








