پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے چین کی گوانگ ڈونگ مردوں کی ہاکی ٹیم کے دورہٴ پاکستان 2026 کے تفصیلی شیڈول کا باقاعدہ اعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے چین کی گوانگ ڈونگ مردوں کی ہاکی ٹیم کے دورہٴ پاکستان 2026 کے تفصیلی شیڈول کا باقاعدہ اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے چین کی گوانگ ڈونگ مردوں کی ہاکی ٹیم کے دورہٴ پاکستان 2026 کے تفصیلی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ دورے کے دوران گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم پاکستان کے مختلف شہروں میں مقامی اور قومی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی۔ ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق چین کی گوانگ ڈونگ کے دورے سے ڈیپارٹمنٹل ہاکی سمیت ہمارے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر تجربات حاصل ہونگے۔
جس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا۔ شیڈول کے مطابق 20 اکتوبر کو پہلا میچ – ایم پی سی ایل بمقابلہ گوانگ ڈونگ چائنا (ایم پی سی ایل ہاکی اسٹیڈیم، راولپنڈی – شام 6:30 بجے)۔ ،21 اکتوبر: دوسرا میچ – پاک آرمی بمقابلہ گوانگ ڈونگ چائنا (نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد – دوپہر 3:30 بجے)، 22 اکتوبر: آرام کا دن (Rest Day)۔ ،23 اکتوبر: تیسرا میچ – پاک نیوی بمقابلہ گوانگ ڈونگ چائنا (نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد – دوپہر 3:30 بجے)۔،25 اکتوبر: چوتھا میچ – پاک کسٹم بمقابلہ گوانگ ڈونگ چائنا (ڈی ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم، لاہور – شام 6:30 بجے)، 26 اکتوبر: پانچواں میچ – پاک رینجرز بمقابلہ گوانگ ڈونگ چائنا (اسپورٹس کمپلیکس، نارووال – دوپہر 3:30 بجے)۔
، جبکہ 28 اکتوبر کو چھٹا میچ – انڈر 18 ٹیم بمقابلہ گوانگ ڈونگ چائنا (نیشنل ہاکی اسٹیڈیم، گوجرہ – شام 6:30 بجے)، 29 اکتوبر: ساتواں میچ – پاک پولیس بمقابلہ گوانگ ڈونگ چائنا (ڈی ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم، لاہور – شام 6:30 بجے)۔ 30 اکتوبر:ل کو چینی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے روابط مزید مضبوط ہوں گے اور شائقینِ ہاکی کو بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔








