چنیوٹ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):ضلع چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، جبکہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ماہ والا پمپ …
چنیوٹ،دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی

مزید خبریں
چنیوٹ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):ضلع چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، جبکہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ماہ والا پمپ کے قریب شاہزور ڈالہ اور رکشے میں تصادم سے 2 جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 چنیوٹ کے مطابق جھنگ روڈ پر ماہ والا پمپ کے قریب شاہزور ڈالہ اور رکشے کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاہزور ڈالہ چنیوٹ سے بھوآنہ جبکہ رکشہ بھوآنہ سے چنیوٹ کی جانب آ رہا تھا کہ دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں احمد یار ولد سلیمان، عمر 45 سال، سکنہ جامعہ آباد چنیوٹ، اور رکشہ ڈرائیور محمد عارف ولد غلام محمد، عمر 65 سال، سکنہ جامعہ آباد چنیوٹ شامل ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں حیدر علی ولد عظمت اللہ، عمر 18 سال، سکنہ حافظ آباد، مزدا ڈرائیور قاسم علی ولد بشیر احمد، عمر 32 سال؛ کاظم علی ولد قاسم علی، عمر 12 سال، دونوں سکنہ حافظ آباد؛ ادریس ولد عظمت علی، عمر 30 سال، سکنہ فیصل آباد، ذاکر ولد احمد علی، عمر 40 سال، اور ثناء اللہ ولد نور محمد، عمر 28 سال، دونوں سکنہ جامعہ آباد چنیوٹ شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 3 ایمبولینسز اور ایک موٹر بائیک کے ذریعے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔دوسرا ٹریفک حادثہ جھنگ روڈ پر متھرومہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو رکشوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 چنیوٹ کی جانب سے دونوں حادثات میں فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں۔








