کروشیا کے صدر زوران میلانویچ نے دارالحکومت زغرب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو چینی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران میلانویچ نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران چین میں غیرمعمولی تبدیلیاں آئی ہیں اور معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جنہیں دنیا بھر میں تسلیم …
چین کروشیا کے ساتھ تعلقات کو طویل المدتی تناظر میں دیکھنے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خا رجہ

مزید خبریں
ز غرب۔17اکتوبر (اے پی پی):کروشیا کے صدر زوران میلانویچ نے دارالحکومت زغرب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو چینی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران میلانویچ نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران چین میں غیرمعمولی تبدیلیاں آئی ہیں اور معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جنہیں دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔
چین کی پُرامن ترقی کو تمام فریق چین کے معروضی اور حقیقت پسندانہ انداز سے دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کروشیا چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف سطحوں پر روابط مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ وانگ ای نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے صدر میلانویچ کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا بلند نصب العین پیش کیا ہے، جس کے تحت تمام ممالک کو مشترکہ مستقبل اور باہمی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس واحد سیارے کی حفاظت اور تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے جہاں انسانیت آباد ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین کروشیا کے ساتھ تعلقات کو تزویراتی اور طویل المدتی تناظر میں جامع شراکت داری کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔








