اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے بلوچستان میں پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کی ہیں ۔صدر آزادجموں و کشمیر نے کہا کہ میجر وجاہت وحید شہید جیسے …
صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کا بلوچستان میں پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے بلوچستان میں پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کی ہیں ۔صدر آزادجموں و کشمیر نے کہا کہ میجر وجاہت وحید شہید جیسے بہادر سپوت وطن کی شان ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میجر وجاہت وحید شہید نے جام شہادت نوش کر کے قوم کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔صدر آزادجموں و کشمیر نے میجر وجاہت شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔








