"ہاکی ٹیسٹ میچز سیریز 2026ء” کے دوسرے میچ میں گوانگ ڈونگ نے پاک آرمی کو 2-4 سے شکست دے دی

"ہاکی ٹیسٹ میچز سیریز 2026ء” کے دوسرے میچ میں گوانگ ڈونگ نے پاک آرمی کو 2-4 سے شکست دے دی

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے جانے والی "ہاکی ٹیسٹ میچز سیریز 2026ء” کے دوسرے میچ میں گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک آرمی کو شوٹ آؤٹ کے ذریعے 2-4 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، پاکستان آرمی کے سپورٹس ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل نبیل بھی موجود تھے۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے اس شاندار مقابلے میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں جبکہ گوانگ ڈونگ کی جانب سے چن نینزن نے میچ کے 26ویں منٹ میں پنلٹی اسٹروک کے ذریعے گول سکور کیا۔

پاک آرمی کی جانب سے شرٹ نمبر 23 نے 34ویں منٹ میں پنلٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ 1-1 سے برابر رہنے کے بعد فیصلہ شوٹس آؤٹ پر ہوا جس میں گوانگ ڈونگ کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔