لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے ممنوعہ سامان کی سپلائی کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے قصور سے لاہور سامان لانے والے گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاجن میں پنجاب پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے آن لائن سپلائی چین توڑنے کے لیے خریدار بن کر ملزمان سے چرخیاں منگوائیں، ملزمان قصور سے ممنوعہ چرخیاں گاڑی میں لے …
قصور سے لاہور پتنگ بازی کے سامان کی سپلائی ناکام، پولیس اہلکار سمیت 5 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے ممنوعہ سامان کی سپلائی کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے قصور سے لاہور سامان لانے والے گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاجن میں پنجاب پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی شامل ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے آن لائن سپلائی چین توڑنے کے لیے خریدار بن کر ملزمان سے چرخیاں منگوائیں، ملزمان قصور سے ممنوعہ چرخیاں گاڑی میں لے کر لاہور میں فروخت اور سپلائی کرنے پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں پولیس کانسٹیبل حذیفہ،اس کا والد،دو بھائی اور ایک دوست شامل ہیں۔کانسٹیبل حذیفہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی لیبارٹری میں تعینات ہے۔واقعے کا مقدمہ تھانہ پرانی انارکلی میں نمبر832/26 کے تحت درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ غیر قانونی خرید و فروخت اور پتنگ بازی کے ممنوعہ سامان کی سپلائی میں ملوث عناصر کےخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، خلاف ورزی کرنے والا پولیس اہلکار بھی قانون کی گرفت سے بالاتر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وردی قانون کی پاسداری کی ذمہ داری ہے،قانون شکنی کا استحقاق نہیں،پتنگ بازی کے ممنوعہ سامان کی سپلائی چین کے خاتمے کے لیے موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔








