ملک بھر میں سونے کی قیمت میں3,000 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,572 روپے کمی کے بعد 372,544 روپے سے کم ہو کر 369,972 روپے ہوگئی

جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 341,511 روپے سے کم ہو کر 339,153 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 121 روپے کمی کے ساتھ 6,086 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 104 روپے کمی کے بعد 5,217 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,120 ڈالر سے کم ہو کر 4,090 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں