:ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے46 املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے نیو مسلم ٹائون،نیو گارڈن ٹائون، مصطفی ٹائون، ڈیفنس روڈ اور ملتا ن روڈ پر آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال …
ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورفیس نادہندگان کے خلاف آپریشن

مزید خبریں
لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے46 املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے نیو مسلم ٹائون،نیو گارڈن ٹائون، مصطفی ٹائون، ڈیفنس روڈ اور ملتا ن روڈ پر آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرنیو مسلم ٹائون بلاک اے اوربی میں 13املاک اورنیو گارڈن ٹائون میں 10املاک سیل کر دیں۔
غیرقانونی کمرشل استعمال پر ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ، ٹھوکرنیاز بیگ تا مانگا 13املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹائون میں 10املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں بینک،سکول ریستوران،شاپنگ مال، شو روم، سٹیل ورکس، ماربل سٹور، ہارڈ ویئر سٹور،فوڈ پوائنٹ،آٹوورکشاپ،دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈ ی جی ایل ڈ ی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔








