سپورٹس بورڈ پنجاب لیزر رن اکیڈمی کی ٹیم گلوبل لیزر رن مقابلوں میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ٹیم کو کٹس تقسیم کیں اور نیک تمنائوں کے ساتھ روانہ کیا
گلوبل لیزر رن مقابلوں میں شرکت کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم روانہ

مزید خبریں
لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب لیزر رن اکیڈمی کی ٹیم گلوبل لیزر رن مقابلوں میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ٹیم کو کٹس تقسیم کیں اور نیک تمنائوں کے ساتھ روانہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور محمد عامر خان بھی موجود تھے۔ڈی جی سپورٹس نے اس موقع پر کہا کہ سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے کھلاڑیوں کی عالمی مقابلوں میں شرکت خوش آئند ہے
ان اکیڈمیز کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل رہے ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات اٹھارہا ہے۔ تھائی لینڈ میں گلوبل لیزر رن مقابلے22 سے24 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ٹیم میں محمد اذان علی، محمد شیان، عبداللہ احمد اور عمیس سلیمی شامل ہیں، جبکہ آفیشلز میں میاں رضوان، مبشر علی، قیصر علی اور سدان شامل ہیں۔








