ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے وارڈز سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور …
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ، ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے وارڈز سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور ان سے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، علاج معالجے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں سہولیات کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کی نگرانی کے لیے دورے کیے جا رہے ہیں تاکہ مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں








