ڈیرہ غازی خان میں انسدادِ سموگ اقدامات کےلئے مختلف محکموں کے افسران مقرر کر دیے گئے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان بیرسٹر بلال سلیم نے ضلع بھر میں انسدادِ سموگ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مختلف محکموں کے افسران کو مقرر کر دیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن (سموگ پریوینشن اینڈ کنٹرول) رولز 2023کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان بیرسٹر بلال سلیم نے ضلع بھر میں انسدادِ سموگ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مختلف محکموں کے افسران کو مقرر کر دیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن (سموگ پریوینشن اینڈ کنٹرول) رولز 2023کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت ضلع کے تمام ریونیو افسران کو متعلقہ مجاز افسر نامزد کیا گیا ہے۔اس حوالے ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ نامزد افسران متعلقہ قواعد کے تحت تفویض کردہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے انسدادِ سموگ اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گےاورنوٹیفکیشن کے مطابق ان تقرریوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم کے اس اقدام کا مقصد انسدادِ سموگ مہم کو مزید مؤثر بنانا، متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری بہتر کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

 

مزید خبریں