پشاور چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، خزانہ کے مقام پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران خزانہ کے مقام پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

پشاور۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران خزانہ کے مقام پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی اور متعلقہ محکموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے درجنوں دکانوں، مارکیٹوں اور فلنگ سٹیشنوں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ تجاوزات کے خاتمے پر عوامی حلقوں اور علاقہ مکینوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔